بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نااہلی کے مقدمے میں فتح کے بعد عائشہ گلالئی کا پلٹ کر وار، عمران خان کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کے دور ان 47کڑوڑ کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی ٗ عمران خان کی حکومت آگئی تو ملک میں منشیات کے اڈے کھل جائیں گے ٗ کہا ہے کہ نیازی صاحت چار سال سے انارکی پھیلاتے رہے ٗ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں پھر کہتے ہیں معیشت نیچے جارہی ہے ٗپشاور میں ڈینگی کے مریض مرتے رہے

ٗعمران خان نے خبر تک نہیں لی ٗاگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو جج صاحبان اور آئینی ادارے کو دھمکیاں نہ دیتی ٗدوبارہ عمران خان نے لوگوں کو اداروں کے خلاف سڑکوں پر نکلا تو میں عمران کے خلاف عوام کو باہر نکالوں گی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے کہاکہ عوام نے نیازی صاحب کو ووٹ دیئے لیکن انہوں نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا، چار سال نیازی صاحب ملک میں انار کی پھیلاتے رہے، لوگ کہتے ہیں نیازی صاحب کوووٹ دئیے لیکن انہوں نے ہماری بہن، بیٹیوں کااحترام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے،پھر کہتے ہیں کہ معیشت نیچے جارہی ہے ۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کیج لسوں پر حملے ہوجاتے ہیں ٗ آفتاب شیر پاؤ کے جلسے میں حملہ ہوا ٗ دوسری جماعتوں کے جلسوں میں حملے ہوئے لیکن پی ٹی آئی کے جلسے میں گانے بھی بجتے ہیں لیکن پٹاخہ تک نہیں پھٹتا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریض مرتے رہے عمران خان نے خبر تک نہ لی،این اے 4 کے حلقے میں لوگوں نے کالے جھنڈے لگا دئیے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان ہنراورعلم نہیں گالیاں سیکھیں۔عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا کہ مجھے پارٹی کارکنوں نے بتایا کہ 2014 کے دھرنے میں 47 کروڑ روپے کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی،عمران خان نوجوانوں اور نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں ٗوہ منشیات کے پیسوں سے دوسروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں اگر ملک میں آپ کی حکومت آگئی تو سمگلرزبہت خوش ہوں گے اور خواتین پر بہت زیادہ حملے ہوں گے۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران منشیات کے پیسوں سے دوسروں کو نااہل کرنا چاہتے ہیں، خدانخواستہ مرکز میں ان کی حکومت آگئی تو ملک میں منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، دوسروں کوعدالتوں کااحترام کادرس دینے والے خود عدالتوں سے اشتہاری ہیں۔ نیازی نے ملک میں ہمیشہ انتشار پھلایا اور گالیاں دینے کا ماحول بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران کرپٹ لوگوں کو ساتھ لے کرملک سے کریشن کیسے ختم کریں گے اور نام بگاڑکرگالیاں دے کر کون سا نیا پاکستان بنایا جارہاہے، انارکی کا گندا رویہ مہذب لوگوں کو قابل قبول نہیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ اب اگر دوبارہ عمران خان نے لوگوں کو اداروں کے خلاف سڑکوں پر نکلا تو میں عمران کے خلاف عوام کو باہر نکالوں گی۔عائشہ گلالئی نے عمران خان کے طالبان سے رابطوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا عمران اور طالبان کا ایک ہی موقف ہے وہ کہتے تھے کہ سیٹ چھوڑو اورچیئرمین پی ٹی آئی بھی کہتے تھے سیٹ چھوڑو،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا خطرہ ہے اور خطے میں داعش اٹھ رہی ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ این اے 4 میں کرپشن کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے اور عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے مفاد پرستوں کو پارٹی میں شامل کررہے ہیں اور آج ان کی پارٹی میں وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے نوجوان کی کوئی عزت نہیں۔عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی نے ہراساں کرنیوالیکااصلی چہرہ بے نقاب کیا،پی ٹی آئی کاعتاب گلالئی پراس لیے تھاکہ وہ عمران خان کااصل چہرہ سامنے لائیں۔بیرسٹر مسرور نے کہا کہ عمران خان نے اسپیکرسے بھی جھوٹ بولا کہ عائشہ گلالئی کاجواب نہیں ملا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…