منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

480کرپٹ افسر کرپشن کی رقم میں سے 16ارب روپے واپس کرنے کے باوجود عہدوں پر فائز، حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکریٹری رضوان میمن نے عدالتی حکم پر کرپشن کی رقم رضا کارانہ واپس کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کردی۔ چیف سیکریٹری نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کرپشن کی رقم رضا کارانہ واپس کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی مکمل کرکے رپورٹ دو رکنی بینچ کے روبرو پیش کی۔

چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن نے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرادیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 10 اہم ترین محکموں سے 480 کرپٹ افسروں کی ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ کرپٹ افسروں کا تعلق محکمہ خزانہ، پولیس، تعلیم، صحت خوراک، سوشل ویلفیئر، جنگلات و جنگلی حیات سے ہے۔ رپورٹ میں محکمہ زراعت، سپلائی اینڈ پرائسز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایس اینڈ جی اے، لوکل گورنمنٹ کے کرپٹ افسر بھی نکال دیئے۔ نیب کے مطابق 480 کرپٹ افسروں نے نیب کو رضا کارانہ کرپشن کی رقم میں سے 16 ارب روپے واپس کیے۔ قانون کے مطابق کرپٹ سرکاری افسر کسی عوامی عہدے پر رہنے کا اہل نہیں ہوتا۔ حکومت سندھ نے کرپشن ثابت ہونے کے باوجود کرپٹ افسروں کو عہدے پر بٹھا رکھا تھا۔ ملازمتوں سے برطرف ہونے والوں میں گریڈ ایک سے اٹھارہ تک ملازم و افسر شامل ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…