پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فرد جرم عائد کیے جانے کے خلاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنادیاگیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے حوالے سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے کے خلاف وزیر خزانہ اسحق ڈار کی دوسری پٹیشن بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 11 اکتوبر کو اسحق ڈار کی

درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھاجو منگل کو سنایا گیا۔واضح رہے کہ اسحق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس کے سلسلے میں گذشتہ ماہ فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔وزیر خزانہ اسحق ڈار کے وکیل ایڈووکیٹ عبد الرحمن کے مطابق ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمارے دلائل تک نہیں سنے جبکہ اسحق ڈار کے پاس آئینی فرائض نبھانے کا قانونی اختیار موجود ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں ماہ کے اوائل میں اسحق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے خلاف دائر پہلی درخواست بھی خارج کردی تھی۔اسحق ڈار کے مشیر کے مطابق احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی کاپی ملنے کے فوری بعد ان کے موکل پر فرد جرم عائد کردی، جبکہ کیس کی تیاری کیلئے کم سے کم 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ 8 ستمبر کو نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف 3 اور اسحق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا ٗبعد ازاں 18 ستمبر کو نیب لاہور نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک خط لکھا تھا کہ وزیرخزانہ کے خلاف ریفرنس التوا کا شکار ہے، اس لیے اسحق ڈار کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا جائے۔تاہم بیورو نے مذکورہ اکاؤنٹس سے رقم کی منتقلیوں کا معاملہ احتساب عدالت کے حکم سے منسوب کردیا۔اس کے علاوہ نیب نے ضلعی حکومت کو بھی تحریری طور پر لکھا کہ اسحق ڈار کی جائیداد کے ٹرانسفر کا معاملہ روک دیا جائے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ان ہدایات کی خلاف ورزی کی تو انہیں قومی احتساب آرڈیننس کے تحت 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…