ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھرنے کے دوران بسوں کےخفیہ خانوں میں کروڑوں کی منشیات نوجوانوںکیلئے لائی گئی، عمران خان کی طالبان سے کیا ڈیل ہے، عائشہ گلالئی نے انکشافات کا پٹارا کھول دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دھرنے کے دوران خیبرپختونخواہ سے گاڑیوں کے نچلے خانے میں کروڑوں روپے کی منشیات دھرنےمیں شریک نوجوانوں کیلئے اسلام آباد پہنچائی گئیں، راولپنڈی اسلام آبادکے نوجوانوں کو عمران نیازی نے تباہ کر کے رکھ دیا،اس کے طالبان سے تعلقات ہیں۔عائشہ گلالئی کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو ، سنگین الزامات عائد کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے اپنی نا اہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے عوام کے ووٹ کو نظر انداز کیا اور اقتدار کیلئے اسلام آباد میں دھرنے پر آکر بیٹھ گئے۔ عائشہ گلالئی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کیلئے خیبرپختونخواہ سے لائی گئی بسوں کے نچلے خانے میں کروڑوں روپے کی منشیات دھرنے میں شریک نوجوانوں کیلئے لائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوانوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے طالبان سے تعلقات ہیں، دیگر جماعتوں کے اجتماعات میں طالبان حملے کرتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا پتہ بھی نہیں ہلتا۔ واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو عمران خان کا ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے اہل قرار دیا ہے۔ عائشہ گلالئی کوپارٹی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو آج سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو اہل قرار دیا ہے اور عمران خان کی

درخواست مسترد کر دی ہے۔ عائشہ گلالئی کو فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 5میں سے 3ارکان نے اہل قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…