پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

جمشید دستی کی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات، اہم اعلان کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

ملتان (این این آئی) ایم این اے جمشید دستی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے مفتی عبدالقوی کو اس مقدمہ میں ناجائز پھنسایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ نے سستی شہرت کے لئے مفتی قوی کے خلاف سازش کی

اور اب انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائوں گا۔دوسری جانب ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل ہوگیا اور ڈاکٹرز نے ملزم کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل میں ملوث مفتی قوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ان کی انجیو گرافی کا فیصلہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا گیا تھا۔ڈاکٹرزکے مطابق انجیو گرافی کے دوران مفتی عبدالقوی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑی تاہم انہیں مزید 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جا ئیگا اوران کا علاج ادویات سے کیا جائے گا۔دوسری جانب قندیل بلوچ کیس کے تفتیشی افسر نے کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ سے مفتی عبد القوی کا مکمل چارٹ اورداخلہ سلپ کی مصدقہ کاپی مانگ لی ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو مفتی قوی کی انجیوگرافی کا پہلے ہی بتا دیا گیا تھا اور پولیس نے مفتی عبدالقوی کوعدالت لے جانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کودرخواست دیدی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوزکے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھاجبکہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…