ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل ٗ ڈاکٹرز کا چوبیس گھنٹے ہسپتال رکھنے کا فیصلہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

ملتان(این این آئی)ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل ہوگیا اور ڈاکٹرز نے ملزم کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل میں ملوث مفتی قوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ان کی انجیو گرافی کا فیصلہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرزکے مطابق انجیو گرافی کے دوران مفتی عبدالقوی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑی تاہم انہیں مزید 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جا ئیگا اوران کا علاج ادویات سے کیا جائے گا۔دوسری جانب قندیل بلوچ کیس کے تفتیشی افسر نے کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ سے مفتی عبد القوی کا مکمل چارٹ اورداخلہ سلپ کی مصدقہ کاپی مانگ لی ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو مفتی قوی کی انجیوگرافی کا پہلے ہی بتا دیا گیا تھا اور پولیس نے مفتی عبدالقوی کوعدالت لے جانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کودرخواست دیدی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوزکے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھاجبکہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…