اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز سے کوئی اختلاف نہیں ،شریف فیملی متحد ہے،2018 میں نوازشریف وزیراعظم ہوں گے‘ مریم نواز

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ انکے حمزہ شہباز سے کوئی اختلاف نہیں ،نوازشریف کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور 2018 میں نوازشریف وزیراعظم ہوں گے، شریف فیملی میں اختلاف کی خبریں 30سال سے سن رہے ہیں ، مخالفین کو جب کوئی بات نہیں ملتی تو افواہیں اڑائی جاتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 120 کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ حلقے میں ترقیاتی کام جس طرح ہونے چاہیے تھے اب ایسے ہی ہوں گے، اس حوالے سے خود چیزوں کی سرپرستی کروں گا۔نوازشریف کی وطن واپسی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں اور اس کے لیے وہ چل پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے سے متحرک ہے اور اس کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ (ن)لیگ سب سے زیادہ متحرک ہے۔حمزہ شہباز سے اختلاف کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ہم میں کوئی اختلاف ہو لہٰذا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، 30سال سے اختلافات کی باتیں سنتی آرہی ہوں، حمزہ شہباز میرا چھوٹا بھائی ہے، ان سے بھی کوئی اختلاف نہیں۔نواز شریف کی سربراہی میں پورا خاندان متحد ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں شروع ہوجاتی

ہیں۔لیکن اختلافات کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی اور 2018ء میں نوازشریف وزیراعظم ہوں گے۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز حلقہ این اے 120میں مزنگ کے علاقے میں پہنچیں جہاں کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ مریم نوازکی این اے 120 کے انتخابی دفتر آنے پر

کارکنوں نے گل پاشی کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔ مریم نواز نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اہل علاقہ کو حلقے میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز نے پارٹی دفتر میں (ن) لیگ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ مزنگ سے روانہ ہوگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…