ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ایف بی آر نے موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کا آغاز کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے ٹیلی نار پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، بہت بڑی تعداد میں ٹرانزیکشنز کی وجہ سے ٹیلی نار کے

آڈٹ میں 10 سے 12 ہفتے لگیں گے ۔ ٹیلی نار کے آڈٹ نتائج آنے کے بعد دیگر موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کیا جائے گا، اس ضمن میں ممبر آپریشن ان لینڈ ریونیو ایف بی آر خواجہ تنویرنے بتایاکہ ٹیلی نار نے ودہولڈنگ ٹیکس کیلئے نظرثانی شدہ ڈیٹا فراہم کردیا ہے، جس کے مطابق ٹیلی نار کے کسٹمرز کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزارہے جبکہ جولائی 2017 میں پری پیڈ کارڈز اور ایزی لوڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 9 کروڑ 80 لاکھ 64 ہزار روپے ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں، ان لینڈر یونیو کے متعلقہ فیلڈ افسران نے ڈیٹا کی چھان بین کے سلسلے میں سسٹم کو دیکھنے کیلئے کمپنی کا دو مرتبہ دورہ بھی کیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ کروڑوں ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کیلئے ان لینڈ ریونیو پروفیشلز کی خدمات بھی حاصل کریگا، یہ عام تاثر ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے ایف بی آر میں اتنی گنجائش نہیں ہے

تاہم ان لینڈ ریونیو کے اعلی افسر نے اس تاثر کو مستردکرتے ہوئے بتایا کہ آڈٹ میں بعض تکنیکی دشواریاں ضرور ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کے آڈٹ کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتا، البتہ آڈٹ میں لامحالہ 3 سے 4ماہ لگ جائیںگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…