پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پشاورمیٹرو۔۔۔ شہبازشریف کا عمران خان پر طنز،ایک ہی جملے میں بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور میں میٹرو بس چلانے کے فیصلے پر عمران خان کے بارے میں یہ شعر ٹویٹ کیا ہے۔وہ جو کترا کے گزرتا تھا مرے سائے سے اب سنا ہے کہ مرے نقش قدم ڈھونڈتا ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے اورگزشتہ سوا چار برس کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ،

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورمیں ہونیوالی تیزرفتار ترقی کی کوئی اور مثال ملک کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی اوریہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت،دیانت ،محنت اورشفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سیاست کو ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنانے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے و الے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اورایسے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام کریں گے۔ الزام تراشی،انتشار اورجھوٹ کی سیاست پاکستان کے عوام کو کسی صورت گوارہ نہیں ۔ملک کے باشعور عوام نے منفی سیاست کرنیوالوں کو ہر محاذ پر مسترد کیا ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی ان عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا محورعام آدمی کی بھلائی اورخوشحالی ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاست کو کھیل تماشہ سمجھنے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر عوام پر رحم کریں اورعوام کی ترقی کے سفر کو آگے بڑھنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود منصوبوں کو شفافیت اورتیزرفتاری سے مکمل کیاگیا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہونیوالی ملک کی تیزرفتارترقی مخالفین کو کھٹک رہی ہے اورخود عوام کیلئے کچھ نہ کرنیوالے ہی عوام کے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں۔ سیاسی مخالفین یاد رکھیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔عوامی خدمت سے عاری سیاستدان ملک وقوم کا وقت ضا ئع نہ کریں اورملک کی تیزرفتاری ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہونا چھوڑ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو مسائل اورمشکلات سے دوچارکرنیوالوں کو عوام کی بدلتی ہوئی تقدیر سے تکلیف ہورہی ہے ۔کامیابی ،نعروں،تقریروں اورخالی دعوؤں سے نہیں ملتی۔عوام کی حقیقی خدمت سے ہی کامیابی ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پوراہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نفاق نہیں بلکہ اتفاق کی طاقت سے آگے بڑھنا ہے۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو ملکر چلنا ہے ۔باہمی اتحاد سے ہی قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنار کیاجاسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…