بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس منظر عام پر،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 26 نومبرکو سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف سکھر میں جلسہ عام کا اعلان کیا ہے۔ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی 9 سالہ کارکردگی کیا رہی، عوام کو بتائیں گے۔ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا کی صدارت میں کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیر صدر الدین شاہ راشدی، ممتاز بھٹو، غلام مرتضیٰ جتوئی، سید غوث علی شاہ، ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو، صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، غوث بخش مہر، سینیٹر مظفر حسین شاہ، عبدالکریم شیخ، حاجی شفیع جاموٹ، عرفان اللہ مروت اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ان کے بیٹے رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں 26 نومبر کو سکھر میں ہونے والے جی ڈی اے کے جلسے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ جی ڈی اے میں مزید ہم خیال سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں خراب طرز حکمرانی، امن وامان، کرپشن سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال پر 26 نومبر کو سکھر میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کی 9 سالہ کارکردگی پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں جی ڈی اے کے تمام رہنما شرکت کریں گے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جی ڈی اے کو پیر پگارا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ اجلاس میں ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جو دیگر ہم خیال جماعتوں سے رابطے کرکے انہیں جی ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اداروں سے ٹکراؤ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اعلیٰ عدالتیں کرپشن کے خلاف کارروائی کریں اور نیب مزید متحرک ہو اور کرپٹ بیورو کریسی کے خلاف شکنجہ مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو پیر پگارا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا تاکہ آئندہ الیکشن میں ایک قوت کے طور پر حصہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

ملازمتوں سے لے کر ادویات بھی بیچی جارہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کرپٹ بیورو کریسی کو لگام دی جائے جو پیپلز پارٹی کے ہر برے کام میں ان کا کام دے رہی ہے جبکہ سندھ میں آئندہ انتخابات بائیو میٹرک کے ذریعے کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جی ڈی اے کی قیادت پر الزام تراشی کررہی ہے جس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ملک میں بلا تفریق احتساب چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے نیک تمنائیں رکھتا ہوں کہ ان کا حشر حلقہ این اے 120 جیسا سندھ میں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس نے مجھے متفقہ طور پر اتحاد کا سیکریٹری جنرل جبکہ سردار عبدالرحیم کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے سندھ کے مظلوم لوگوں کو حق دلوائے گی۔ سندھ کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے بیچا جارہا ہے۔ جو سندھ ماں دھرتی کو ٹکڑے ٹکڑے کرے وہ کوئی بھی ہو، وہ ہماری ماں کو بیچ رہا ہے۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ضمیر کے تحت ووٹ دیں گے۔ ووٹ اگر پیسوں پر ملتا تو زرداری لیگ بدین سے جیت جاتی۔ سندھ کے لوگوں سے امید ہے کہ وہ ہمیں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت دیکھ کر اہلیہ اور بیٹے کی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کروں گا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ احتساب زرداری لیگ کا ہونا چاہئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صفدر عباسی نے کہا کہ آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…