بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

موٹر وے پر سفر کرنے والے ہوشیار،مسافروں کے ساتھ افسوسناک سلوک کا انکشاف،بڑے بڑے نام دھرلئے گئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے اونچی دوکانوں کے پھیکے پکوانوں کے بھید کھول دیے، موٹر وے اور شہر کے مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی

اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ سمت 3فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے سکھیکی ریسٹ ایریا میں کے ایف سی اور فرائی چک کو سیل کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ چینز کو زائد المیعاد اشیاء خوردونوش اور کولڈ ڈرنکس کے ساتھ ساتھ انتہائی ناقص صفائی کی صورت حال پر سیل کیا گیا۔ اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والا کوکنگ آئل بھی انتہائی ناقص پایا گیا۔مزید کاروائیوں میں موٹر وے پر ہی چکن بروسٹ، پام ان، پینوراما ریسٹورنٹ کو 50 ہزار فی کس جرمانہ کیا گیا۔ علوہ ازیں شہر کے اندر کاروائی کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ کا معروف زی وانگ ریسٹورنٹ بھی سیل کر دیا گیا۔ریسٹورنٹ میں باسی، زائد المیعاد اشیاء خوردونوش پائی گئیں جبکہ کچن میں صفائی کی حالت انتہائی ناقص، گلی سڑی اشیاء خوردونوش پائی گئیں۔:وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…