جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے کون سا کام کرنے کو تیار ہیں؟بلاول بھٹو زرداری نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس منتقل ہونے کے لیے ہر کام کو تیار ہے،میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے،چار سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔ ڈاکٹرز،نرسیں اور اساتذہ سب احتجاج کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں میگا کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی؟دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

پشاور میں بلاول بھٹو نے کپتان کو اڑے ہاتھوں لے لیا۔۔ کہتے ہیں عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس منتقل ہونے کے لیے ہر کام کو تیار ہے۔ امپائر کی انگلی دیکھتے دیکھتے کپتان کی انکھیں کمزور ہوگئی۔۔ ترقی ملک نہیں شریف خاندان اور ان کے ساتھیوں کے اثاثوں میں آئی ہے۔پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این چار ضمنی انتخاب کے حوالے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پی ٹی آئی اور ن لیگ پر جم کربرسے۔انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت نے سیاست کو گندا کردیا ہے۔ میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے ۔ ایسا شخص جسے اپنی زبان پر قابو نہیں وہ ملک کی رہنمائی کیسے کرسکتاہے۔ نوے دن میں تبدیلی لانیوالاعوام کی زندگی میں کیاتبدیلی لائے؟ بلاول بھٹو نے کہا بلین ٹری منصوبے سے صوبے میں ہریالی نہیں آئی۔ چار سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔ ڈاکٹرز،نرسیں اور اساتذہ سب احتجاج کررہے ہیں ۔ سندھ میں اسپتال اور ٹراما سینٹر بن رہے ہیں،جہاں مفت علاج کیا جارہا ہے۔بلاؤل کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں میگا کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی؟دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔

بلاول نے کہا کہ میاں صاحب کی نااہل ترین حکومت نے عوام کو صرف دھوکہ دیا ہے کوئی ایک طبقہ بتائیں جو انکی پالیسی سے خوش ہو۔ترقی سے غربت کم اور برآمدات بڑھتی ہیں ۔ پاکستان میں کسان،محنت کش ،ملازمین اور پینشنرز سمیت سب پریشان ہیں ۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی۔ ملک میں ترقی ہونے کا جھوٹا دعوی ٰکیا جارہا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ ملک میں نہیں میاں صاحب کے اثاثوں میں ترقی ہورہی ہے۔ انکاکہنا تھا کہ کے پچھلے 4 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ اب وقت آگیا کہ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ پشاور کے عوام کو چھبیس تاریخ کو گالم گلوچ کی سیاست والوں کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے این اے چار کے تمام مسائل حل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…