جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

ختم نبوت کے معاملے پر کس نے دھوکہ دیا؟ن لیگ کو احکامات کون دیتاہے؟ظفر اللہ جمالی نے نام لیکر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان اور ن لیگ کے منحرف رہنما میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ نواز شریف میرے لیڈر نہیں، میں ان سے زیادہ سینئر ہوں، ختم نبوت کے معاملے پر زاہد حامد و دیگر نے ہمیں دھوکا دیا، این آر او نہیں ہونا چاہیے تھے، اکبر بگٹی کا قتل زیادتی تھی وہ شہید ہوئے، امریکا نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی حوالگی کے لیے دباؤ ڈالا، ن لیگ کے 40 ارکان پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا تھا لیکن ختم نبوت کے معاملے پر وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر نے ارکان قومی اسمبلی کو دھوکا دیا۔ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق کا موقف تھا کہ ختم نبوت قانون میں تکنیکی غلطی ہوئی لیکن اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ کمیٹی سے معاملے پر بات کرتے، ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کے ذمہ دار وزرا اور کمیٹی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کو احکامات نواز شریف ہی دے رہے ہیں، بلوچستان کے معاملات پر 4سال میں کسی نے اعتماد میں نہیں لیا،آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے پیسے کہاں گئے؟ کچھ پتا نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں پی پی حکومت نے مشرف سے ہی حلف لیا تھا،این آر او کروا کر پاکستان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔محسن پاکستان ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر کے متعلق انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکا نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی حوالگی کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔نواز شریف کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق سازش کا مجھے کوئی علم نہیں،ملک میں ہرادارے کی اپنی ترجیحات ہیں، پاک فوج اپنی حدود میں رہ کر کام کررہی ہے لیکن حکومت اپنی حدود سے تجاوز کررہی ہے،میاں صاحب کو چاہیے تھا پارٹی کی قیادت کسی اور کو سونپ دیتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی صدر کے معاملے پر آئینی ترمیم نہیں کرنی چاہیے تھی، ختم نبوت میں ترمیم کرنے والی پارلیمنٹ نہیں رہنی چاہیے، پارلیمنٹ کی موت کا وقت قریب ہے، پارلیمنٹ مقررہ مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ایسی روش سیتو بہتر ہے کہ پارلیمنٹ خود گھر چلی جائے، شاہد خاقان عباسی کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کو گھر بھیج دے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت قربانیاں مانگتی ہے، مارچ اور کوئیک مارچ میں تھوڑا فرق ہے، ریاض پیرزادہ چاہتے ہیں ن لیگ کسی طور پر بچالیجائے،

ریاض پیرزادہ پارٹی کے مفاد میں بیان دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نہ مجھے خریدا ہے اور نہ میں نے اپنے آپ کو بیچا، نواز شریف میرے لیڈر نہیں،میں ان سے زیادہ سینئر ہوں اور اس وقت ن لیگ میں سب سے زیادہ سینئر ہوں، نواز شریف اس وقت مشکل میں ہیں اگر نواز شریف مجرم ہیں تو انہیں سزا دی جائے اور سزا بھی عزت کے ساتھ دینی چاہیے۔ایک سوال پر میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات کا سنا، یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے،6،6  ماہ مریم نواز اپنے چاچا سے ملاقات نہیں کرتیں،

خاندانی اختلاف سوچ کا بھی ہے اور کرسی کا بھی،اسٹیک ہولڈر وہ ہے جو جنگ کے میدان میں ہو۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز مشرف دور میں مشکلات میں مجھے فون کرتے تھے، مریم بی بی بھی میرے بچوں کی طرح ہے ،شریف برادران ٹریک پر نہیں،دونوں بھائیوں کے راستے جدا ہیں،خدا ایسے خاندانوں کا پردہ رکھے۔انہوں نیکہا کہ بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی،دوقومی نظریہ ہے،کب تک بھارت کے پیچھے چلتے رہیں گے، کاروباری مفاد کے باعث نواز شریف بھارت کے پیچھے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں دھندہ خراب نہ ہو یہ کہتے ہیں کہ بھارت والے بھی آلو گوشت کھاتے ہیں اور ہم بھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…