لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سول ایوی ایشن نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر لاہور ریڈار کے زیر کنٹرول آنے والے تین بین الاقوامی روٹس کو 18نومبر 2017ء تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ملکی و غیر ملکی پروازوں کو متبادل روٹس استعمال کرنے بارے آگاہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر 18نومبر 2017ء تک تین بین الاقوامی روٹس بند کرنے
کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہڑپہ سے جنوبی وزیرستا ن اور واپسی کا روٹ ، شمالی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان اور واپسی کا روٹ اور میران شاہ سے ڈیرہ اسماعیل اور واپسی کے روٹ شامل ہیں یہ تینوں بین الاقوامی روٹس لاہور ریڈار کے زیر کنٹرول آتے ہیں ۔ محکمہ سول ایوی ایشن نے ملکی وغیر ملکی پروازوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے متبادل روٹس استعمال کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں ۔