جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

گنگا رام ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے بچے کی پیدائش کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل،قصور وار کون نکلا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گنگا رام ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے بچے کی پیدائش کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو ارسال کر دی جس میں اس واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے کسی کو بھی ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ گنگا رام ہسپتال میں جمعہ کے روز خاتون بشریٰ بی بی نے ایڈ من بلاک کے سامنے بچے کو جنم دیا تھا ۔

میڈیا میں خبریں آنے کے بعد حکومت کی طرف سے اس کی تحقیقات کیلئے سینئر پروفیسرز پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے ڈاکٹروں، نرسز ،پیرا میڈیکل سٹاف، خاتون اور ا سکے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اپنی رپورٹ تیار کر کے حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں اپنا چیک اپ کراتی رہی ۔ 20اکتوبر کو خاتون پہلے لیڈی ولنگڈن ہسپتال گئی تاہم اس کے اصرار پر اسے گنگا رام ہسپتال لایا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو یہاں اچھے طریقے سے چیک کیا گیا لیکن وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے کیلئے باہر گئی اور یہیں اس کو بچے کی پیدائش کے مرحلے کے (درد )شروع ہو گئے اور خاتون کے آتے ہوئے اتفاق سے ایڈ من بلاک کے سامنے بچے کی پیدائش ہو گئی ۔ اس دوران ہسپتال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورتمام کیس سر انجام دیا جبکہ خاتون کو فوری لیبر روم میں منتقل کر دیا گیا۔ انکوائری کمیٹی نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اور لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات اور وہاں خاتون کو دی جاین والی علاج معالجے کی سہولیات بارے بھی ریکارڈ چیک کیا جس میں کہیں بھی غفلت نہیں پائی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…