اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ن لیگ ممبران اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا، شاہد خاقان اور ممنون حسین کی چھٹی کے ساتھ ہی نئی وفاقی حکومت تشکیل دی جانیوالی ہے جو ن لیگ اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل ہو گی، آئندہ حکومت میں نیا وزیر اعظم ، نیا صدر اور نئی قیادت آ رہی ہے جو اگلے الیکشن تک حکومت کریں گے اوریہ حکومت ان تمام لوگوں سے بری الذمہ ہو گی
جن کو سزائیں ہو چکی ہیں، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق نئی کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے ،سپیکر قومی اسمبلی کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی نئی حکومت کی تشکیل کیلئے فارمولا طے کر لیا گیا ہے ، شاہد خاقان عباسی اور ممنون حسین کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔نئی وفاقی حکومت ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل ہو گی ۔ حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ کے ممبران اسمبلی کو ٹیلی فون چلے گئے ہیں کہ آپ اسلام آباد پہنچیں۔ آئندہ حکومت میں نیا وزیر اعظم ، نیا صدر اور نئی قیادت آ رہی ہے جو اگلے الیکشن تک حکومت کریں گے اوریہ حکومت ان تمام لوگوں سے بری الذمہ ہو گی جن کو سزائیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی نئی حکومت میں اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق نہیں ہوں گے اور ممکنہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی نہیں رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا چیپٹر کلوز ہو گیا ہے اور ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد اب دن بہ دن شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔ دوسری جانب حدیبیہ والا کیس کھُلے گا جس میں مریم نواز، کلثوم نواز اور ان کے بھائی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔