منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پیر پگارا نے 2018ء کے الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018ء کے الیکشن نہیں ہوں گے‘اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا‘عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے

سربراہوں سے رابطے میں ہیں ‘ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔وہ گزشتہ روز یہاں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ پیر پگارا نے اس موقع پر 2018ء میں الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس عوام کی آخری امید ہے۔ عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں کیونکہ ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ طرز حکمرانی عوام کو پسند نہیں اور 10 برسوں سے حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو کیا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…