ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

پاناما لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن) لاہورہائی کورٹ نے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔تفصیلا ت کے مطابق درخواست گزار سید محمد الیاس کی جانب سے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل

دیگر افراد کے احتساب کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ د رخواست میں صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر پاکستان سمیت دیگر افرادکو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے سوا باقی 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جارہا جب کہ چیرمین نیب کی تعیناتی بھی قانون کے برعکس ہوئی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی افراد کو نظر انداز کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے عدالت ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے

درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم اب عدالت نے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے دائر کی جانے والی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…