بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کا شیڈول تبدیل

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

لند ن (آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے۔پی آئی اے کی بکنگ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں نواز شریف کی بکنگ کرائی گئی ہے۔سابق وزیراعظم 23 اکتوبر کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ

سے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہوں گے۔جب کہ ان کے ٹکٹ پر لاہور آمد کا وقت 24 اکتوبر صبح 8 بجکر 20 منٹ درج ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے سیکرٹری حنیف خان بھی ہوں گے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کی

بزنس کلاس میں بکنگ کرائی ہے جو 21 اکتوبر کی شام 5 بجے لندن سے روانہ ہو کر 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے لاہور پہنچے گی۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…