سیالکوٹ ( آئی این پی)ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میںمسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔پانی کی کمی کے باعث نہر مرالہ راوی لنک کے بعد نہر اپر چناب کے بند ہونے کے قوی امکانات ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب ،جموں توی، مناور توی کے سنگم ہیڈ مرالہ کے مقام کے پانی 11181کیوسک ،دریائے چناب میں 9222دریائے جموں توی میں 1353کیوسک، دریائے مناور توی میں 606کیوسک
ریکارڈ کی جارہی ہے۔جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے اخراج 4000کیوسک ہے۔ جبکہ نہر اپر چناب کو 18500کی بجائے 7181کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔ تاہم نہر مرالہ راوی لنک 20ستمبر سے پانی کی کمی کے باعث بند کی گئی ہے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے دریائے چناب میں ریگستان کے مناظر کا سما برپا ہے ۔جس کی بناء پر دریا اور نہروں سے مچھلی کا شکار کرنے والے مچھیروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔