جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

15سال سے دنیا کی نظروں سے اوجھل مشکلات کا شکارایساپاکستانی شخص جسے سب بھول بیٹھے تھےمگرعمران خان اسے نہ بھولے،یہ پاکستانی شخص کون ہے جس کیلئے کپتان امریکہ سے بھی ٹکر لینے کیلئے تیار ہو گئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2002میں کراچی سے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور

احمد ربانی کو گرفتار کر کے سی آئی اے کے حوالے کیا گیا جسے حسن گل سمجھا گیا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ غلطی تھی۔ سی آئی اے نے احمد بانی کو 540 دن حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے کیوبا میں بدنام زمانہ جیل گوانتانامو میں منتقل کر دیا گیا، وہ 15 سال سے مقدمے کی کارروائی کا منتظر ہے۔پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔عمران خان نے مضمون میں لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، ہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے مزید کہا امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری بدنام زمانہ جیل میں مرتے دم تک بھوک ہڑتال پر ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔عمران خان کے مطابق احمد ربانینے 4 سال پہلے احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کی تاہم جیل انتظامیہ انہیں زندہ رکھنے کے لئے زبردستی کھلاتی رہی، ٹرمپ انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والوں کو زبردستی کھانا کھلانے کی پالیسی ترک کر دی ہے، اس اقدام سے احمد ربانی اور دوسرے بھوک ہڑتالیوں کے موت کے منہ میں چلے جانے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔ احمد ربانی نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ فوج نے طبی امداد بھی روک دی ہے۔ عمران خان نے

امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ گوانتاموبے جیل میں قید ایسے قیدیوں کو انصاف مہیا کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…