اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ سینیٹ میں حلف نامے میں ترمیم کرنے والے شخص کو بے نقاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پیرکے روز چیئرمین رضاربانی کی سربراہی میں منعقد ہوگا،اجلاس میں مختلف امور پر اراکین پارلیمنٹ تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر
حمد اللہ سینیٹ کے اجلا س میں حلف نامے ختم نبوت سے متعلق ترامیم کے بارے میں ایوان کو آگاہ کریں گے،جب اس سلسلے میں آئی این پی نے سینیٹر حمداللہ سے رابطہ کرکے ان سے استفار کیا ، تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس شخصیت کا علم ہوگیا ہے جس نے حلف نامے میں ترمیم کی تھی۔اس کا انکشاف میں سینیٹ میں تقریر کے دوران کروں گا۔