پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

شر یف خاندان کے ساتھ فوری طورپر یہ کام کیاجائے،آصف علی زرداری نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ وسابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے شر یف خاندان کی فوری گر فتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کا بھی ایسے احتساب کیا جائے جیسے ہمارا ہوا ہے ‘کر پشن کا گارڈ فادر ہمیں لندن سے مفاہمت کے بجھتا ہے مگر ہم نے مفاہمت کی سیاست مستر دکر دیا ہے ‘شر یف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے ‘ روٹی، کپڑا اور مکان انسان کی بنیادی ضروریات ہیں

اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجیح رہی ہے کہ عوام کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کئے جائیں،شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ اور فلسفہ ہی پارٹی کا منشور ہے، قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو نے پہلی مرتبہ ملک کے ہر شہری کو پاسپورٹ بنانے کا حق دیا،۔ آج لاکھوں پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں، وہ خوشحال ہیں اور پاکستان کو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کر مضبوط کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جمعہ کے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی منشور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اجلاس میں سید نیئر حسین بخاری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمن، میاں منظور وٹو، چوہدری لطیف اکبر، امجد حسین، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، صابر بلوچ، اخونزادہ چٹان، نثار احمد کھوڑو اور سید نوید قمر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی میں شامل اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب اقتدار میں آئیں تو انہوں نے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور ان ملازمین کو بھی بحال کیا جن کو ضیا آمریت کے دوران برطرف کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جن کو غریب عوام کی خوشحالی پسند نہیں انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نوجوانوں کو روزگار دینے کے ریفرنس بنائے۔

عوام دشمنوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کو برطرف کرنے کے بعد بے شمار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا مگر جب پاکستان پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو نہ صرف روزگار کے نئے وسائل پیدا کئے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور ان ملازمین کو معاوضے کے ساتھ بحال کیا جن کو نواز شریف کے دور میں ملازمتوں سے فارغ کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور انقلابی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور فلسفے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ ایسا ملک جہاں انصاف اور ایسی ریاست جہاں عوام کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کا مکمل حق حاصل ہو۔قبل ازیں چیئرمین منشور کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا کہ منشور بنانے میں تیزی سے جاری ہے ،منشور کی حتمی منظوری بلاول بھٹو دیں گے ،روٹی کپڑا اور مکان منشور کی بنیاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اس کے مطابق منشور بنے گا ،نیب اور اداروں کی بہتری کے لئے قانون سازی بھی کریں گے ۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…