جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سینیٹرزآرمی ہیڈ کوارٹر کیوں گئے؟اہم سینیٹر نے استعفیٰ کا اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فرحت اللہ بابر نے استعفے کی کوئی ٹھوس وجہ نہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر اب دفاع کمیٹی کا ممبر نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع جی ایچ کیوگئی تب میں اجلاس میں نہیں تھا، اگر میں دفاع کمیٹی کا رکن ہوتا تب بھی جی ایچ کیو نہ جاتا۔فرحت اللہ بابر نے

کہا کہ میں نے کہا تھا جی ایچ کیو والے پارلیمان میں آکر بریفنگ دیں ٗجب 2003 میں سینیٹرتھا تب بھی کہا تھا کہ پارلیمان کوجی ایچ کیونہیں جانا چاہیے، تو اس وقت انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات ہیں، ہم بریفنگ کا مواد دکھانا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا تھا جی ایچ کیو کا مواد 15 کلومیٹر کے فاصلے پر لانا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر کے مستعفی ہونے کے بعد اب فاروق ایچ نائیک کو کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…