جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جھاڑو پھرنے کا وقت آگیا،شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے ساتھ کیا کرنیوالے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اینٹیں گرنا شروع ہوگئیں ٗکچھ دن ٹھہر جائیں سعد رفیق اور شاہد خاقان بھی نکلیں گے ۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام اور پاکستان ہے تو ہم ہیں،حدیبیہ پیپر کیس مدرآف کرائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا نااہل وزیر اعظم اور اس کا خاندان کرپشن مین ملوث تھا،ان کی19،19 کمپنیاں اور اربوں روپے نکل رہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے خاندان کی سیاست پر جھاڑو پھر جائے گا،  ہمیں آنکھیں دکھاتے اور ہمیں ہی لوٹ کر کھاتے ہو۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ہر عالم دین کا نام احترم سے لیتے ہیں اوراسلام کے خلاف ساشیں کرنے والوں کا جینا حرام کردیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں نہ دیکھنے کے خواہشمند ناکام ہوچکے، وہ کہتے تھے کہ شیخ رشید اسمبلی میں نہیں رہے گا، آج وہ خود نہیں رہے، آج شیخ رشید اسمبلی میں ہی نہیں پورے ملک میں چھایا ہوا ہے، میں نے نہیں کہا تھا کہ میں آپ کی جڑوں میں بیٹھ جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ اتنا پروٹوکول وزیراعظم کو نہیں دیا جاتا جتنا شہزادی مریم کو مل رہا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے ابھی بھی نوازشریف کا لحاظ کیا ہے کیونکہ جعلی دستاویزات میں ان کو فوری سزا ہو سکتی تھی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ اسحاق ڈار کے بیٹوں کو دبئی میں کمیشن دی گئی ٗاسحاق ڈاراورخاقان عباسی کو چیلنج کرتا ہوں میرے سامنے آکر بات کرلیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اقامے میں ابھی ٹریلر جاری ہوا ہے، اصل فلم حدیبیہ پیپرملز کیس میں چلے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے 5 معزز ججز نے جان بوجھ کر گنجائش رکھی تاکہ نوازشریف اور ان کا خاندان اپنے جعلی کاغذات کا دفاع کرسکیں لیکن سپریم کورٹ نے نوازشریف کا لحاظ کیا ،

شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے البرکہ بینک میں 33 ملین ڈالر جمع کرائے اور اس کا ایک ایک چیک نمبر موجود ہے،  ایل این جی کیس میں 20 ارب روپے کی کرپشن کی گئی اور جس دن حدیبینہ پیپرز کا کیس کھل گیا تو سارا شریف خاندان پھنس جائیگا۔ نوازشریف کی صاحبزادی جب نیب عدالت پیش ہوتی ہیں تو عدالت کے قریب تمام راستے بند کردیئے جاتے ہیں انہیں ملک کے وزیراعظم سے زیادہ پروٹوکول کیوں دیا جاتا ہے جس قوم میں غیرت ختم ہوجائے ان کے حکمران نوازشریف جیسے ہی ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…