ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کی اولین ترجیح، کینسر کا سستا علاج اور مفت ادویات کی فراہمی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (فِضا شہباز) تمام ترقی یافتہ ممالک میں صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی عوام الناس کی صحت و فلاح سے جڑے تمام بنیادی اور پیچیدہ مسائل کو حکومتِ وقت انتہائی سنجیدگی سے حل کرنے کی بھرپور تگ و دو کر رہی ہے۔ فلاکت زدہ غریب عوام کو تندرست و توانا زندگی اور بنیادی طبعی سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ کی طرح پنجاب حکومت کی کاوشیں پیش پیش ہیں۔

پنجاب حکومت کی انتھک محنت کی بدولت گذشتہ دہائیوں کی نسبت پنجاب کے شعبہ صحت میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہے۔ عوام کو صحت سے جڑی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی کارکردگی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔۔!! مہلک بیماریوں سے عوامی آگاہی کے لئے مختلف مہموں پر کام ہو یا تنگ گلیوں اور پر ہجوم علاقوں میں فوری طبعی امداد کی فراہمی کے لئے فری موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آ غاز،،، حکومت کی جانب سے سب ہی اقدامات عوام کی حفظانِ صحت کے لئے کیے جارہے ہیں۔ پِلڈاٹ(PILDAT) کے حالیہ سروے کے مطابق، صوبہ پنجاب میں بچوں میں بروقت ویکسی نیشن فراہم کرنے کا رجحان باقی صوبوں کے مقابلے میں قابل تحسین ہے۔ جو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صحت پالیسی کا نتیجہ ہے۔ڈینگی، کونگو وائرس، ٹی بی اور ہیپاٹائٹیس جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ اور آگاہی مہموں میں کامیابی کے بعدپنجاب حکومت نے کینسر جیسی جانلیوا بیماری کو مات دینے کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔۔!! حال ہی میں 12 اکتوبر 2017 کو محکمہ صحت حکومتِ پنجاب اور ادویات بنانے والی،، بین الاقوامی شہرت کی حامل ایک نجی کمپنی نوارٹس کے مابین طے پائے جانے والا معاہدہ، اس بات کا عملی ثبوت ہے۔۔۔!! اس معاہدے کا بنیادی مقصد کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلامفلس و نادار افراد کے لئے ا

س علاج میں استعمال ہونے والی مہنگی ترین ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔۔!!اس معاہدے کا دورانیہ پانچ سال ہے،، اور اس کے مطابق آ ئندہ پانچ سالوں میں مختلف سات اقسام کے کینسر میں مبتلا غریب افراد کے علاج و معالج میں استعمال ہونے والی ادویات کی 44 بلین کی کثیر رقم کی ادائیگی پنجاب حکومت اور نوارٹس فارما باہمی تعاون سے کرے گی۔کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی مہنگی ترین ادویات کا مفت حصو ل غریب، اوربے آسرہ عوام کے لئے ایک بہت بڑا ریلیف ہے۔

یورپی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کینسر ایک ناسور کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔ ایسو سی ایٹڈ (associated) پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال پاکستان میں 1لاکھ48 ہزار افراد میں کینسر جیسی موذی مرض کی تشخیص منظر عام آتی ہے۔۔بدقسمتی سے جسکا شکار غریب طبقہ بھی بنتا ہے۔ہم سب ا س حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ کینسر جیسے خطر ناک مر ض سے نجات پانے کے لئے اچھی قوتِ مدافعت کے ساتھ ساتھ،، جیب میں اچھی خاصی، بھاری بھرکم رقم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

بیماری کی تشخص کے لئے کیے جانے والے ٹیسٹ، ابتدائی مراحل کی ادویات، یا کیمو تھرپی یا ریڈی ایشن کا عمل ہو،،، اس مرض کا مکمل علاج لاکھوں روپے مالیت کا محتاج ہے۔ایسے میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے اس بیماری کا علاج کسی معمہ سے کم نہیں۔وہ اپنے گھر کا چولہا جلائےْْ ْ،،، بچوں کا پیٹ پالے یا پھر اپنے مہنگے علاج کا خرچ برداشت کرے۔۔۔؟؟؟ ایسے کئی سوالات کے جواب کی تلاش بیمار کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں۔۔۔!!

متوسط طبقے سے بھی نیچے اگر نگاہ کریں،، تو کسی غریب کے لئے تو کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہونا، یقیناً قیامت صغریٰ کی گھڑی ہو گی۔ ایک ایسا شخض!!! جسے دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے نصیب ہوتی ہو، اس کے لئے اس بیماری کا علاج کرنا ایک انہونی سی بات ہے۔۔۔!! ایسے میں نوارٹس فارما اور پنجاب حکومت کا باہمی صحتِ عامہ کا یہ منصوبہ،،کینسر کے مرض میں مبتلا غریب عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ کیونکہ کینسر کے مرض سے زندگی کی بازی ہار جانے والے افراد میں ایک بڑی تعداد غریب طبقے کی ہے۔

مہنگی ادویات اور لاکھوں روپے مالیت کا علاج غریب انسان کی دسترس سے باہر ہے۔ ایسے میں پنجاب حکومت اور نوارٹس فارما کے باہمی تعاون پر مشتمل، صحتِ عامہ کا یہ منصوبہ،، اندھیرے میں روشن چراٖغ کی ماند ہے۔۔!!سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کا سستا مگر جدید اور معیاری علاج متعارف کروانے کا سہرہ بھی پنجاب حکومت کے سر ہے۔ کینسر کے سستے علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کا حصول، اس بیماری میں مبتلا مریضوں میں زندگی کی نئی لہر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ،،، ان میں اس بیماری کے خلاف لڑنے کے حوصلے بھی بلند کرے گا۔

پنجاب حکومت اور نوارٹس فارما کے اشتراکیہ اس صحت عامہ منصوبہ کی تکمیل کے تحت اس عارضہ میں مبتلا نو ہزار غریب مریضوں کومفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔۔۔۔!!قبل ازا ں 2014 میں اس منصوبہ کے تحت صوبہ کے چار ہسپتالوں جنا ح ہسپتال لاہور، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور نشتر ہسپتال ملتان میں خون اور معدے کے کینسر کا علاج شروع ہوچکا ہے،،، ان ہسپتالوں میں کینسر میں مبتلا تین ہزار چھ سو دو مریضوں کو مہنگی ترین ادویات انتہائی سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں۔

جبکہ بقایا علاج کے تمام تر اخراجات حکو مت پنجاب اور نوارٹس فارما برداشت کر رہی ہے۔نوارٹس فارما اور پنجاب حکومت کے مابین ہونے والا یہ معاہدہ، کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر کے انھیں علاج کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ فلاح انسانیت اور صحتِ عامہ کی غرض سے،،، پوری نیک نیتی کے ساتھ چار ہسپتالوں سے شروع کیا جانے والا پنجاب حکومت کا صحتِ عامہ کا یہ منصوبہ یقیناًایک پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے فرد کے لئے انتہائی مفید اور کارآمد ہے،۔۔۔!! بلاشبہ افلاس کا شکار، پسماندہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتِ پنجاب کا یہ مشن، یقیناًداد کا مستحق بھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…