جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا شام سات بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ ،تاجروں کے ہوش اُڑ گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ شام 7بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ ملک تباہ کردے گا۔دنیا بھر میں چوبیس چوبیس گھنٹے کام ہوتا ہے حکمران چاہتے ہیں کہ پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے لیے اس ملک کا بچا کچھا کاروباربھی ختم کردیا جائے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان ملک نہیں کرپٹ حکمرانوں کی فیکٹری بن چکاہے اور 20کروڑ عوام اس فیکٹری کے مزدور بن چکے ہیں۔

قوم دیکھ رہی ہے کہ پی آئی اے تباہ مگر وزیراعظم صاحب کی ائیر لائن بغیر کسی خسارے کے چل رہی ہے ۔اسٹیل مل تباہ مگر حکمرانوں کے کارخانے عروج پر ہیں ایسا لگتاہے کہ پاکستان کو خوشحال کرنے میں حکمرانوں کا نقصان ہے ۔ثابت ہوگیا ہے کہ کمیشن ایجنٹ حکمران پاکستان کو کبھی پھلنے پھولنے نہیں دینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس کراچی میں تاجر الائنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شام سات بجے دکانیں بند کرنے کا مطب پاکستان کی معیشت کو قبرستان پہچاناہے جو سراسر پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہچانے کے لیے کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان کو خوشحال کرنے سے حکمرانوں کو نقصان پہنچتاہے تو وہ کیوں چاہیں گے کہ پاکستان معاشی اعتبار سے ترقی کے وہ کیوں چاہیں گے کہ پاکستا ن میں صحت اور تعلیم کا نظام پروان چڑھ سکے یہ ہی وجہ ہے ان لوگوں نے پاکستان کی تباہی و بربادی کا بیڑہ اٹھارکھاہے ، اس وقت حکمرانوں کا ایجنڈاہے کہ وہ عوام کو سڑکوں پر سسک سسک کرکے مرنے کے لیے چھوڑ دیں ،موجودہ کرپٹ سسٹم نے عوام کو بھکاری بنادیاہے ،انہوں نے کہاکہ ملک کی اس وقت یہ حالت ہے کہ پاکستان کے ادرارے تباہ اور معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے ۔ ریلوئے تباہ مگران کے ٹرا نسپورٹ آباد ہیں۔ عوامی سڑکیں تباہ ان کے گھروں کے راستے میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں عوامی علاقے گندگی کا ڈھیر اوران کے محلات کے آس پاس گندگی کا شائبہ بھی موجود نہیں ہے ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کو پاکستان کی بقاء اور سلامتی عزیز ہے تو وہ ان حکمرانوں کے کھوکھلے نعروں کے فریب میں نہ آئے اور آئندہ انتخابات میں نیک اور ایماندار لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…