اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے خلاف کاروائی کی درخواست مسترد کردی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار سید محمد الیاس کی جانب سے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ د رخواست میں صدر پاکستان،

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر پاکستان سمیت دیگر افرادکو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے سوا باقی 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جارہا جب کہ چیرمین نیب کی تعیناتی بھی قانون کے برعکس ہوئی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی افراد کو نظر انداز کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے عدالت ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم اب عدالت نے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے دائر کی جانے والی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…