پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’میں اس پی پی رہنما کے بیٹے کی ماں ہوں‘‘ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار آصف علی زرداری ہونگے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) اداکارہ زارا اکبر خود کوغیرمحفوظ سمجھنے لگیں۔کہتی ہیں اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی ہوگی۔پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کی نائب صدر اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی قریبی ساتھی فوزی علی کاظمی سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ زارا اکبر نے کہا کہ اگر انھیں اور ان کے بیٹے کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہوگی۔ اداکارہ کاکہنا تھا اگر ان کی پارٹی انھیں سیکیورٹی دیتی ہے

تو وہ ان کی شکرگزار ہوں گی۔اسٹیج اداکارہ زارا اکبرنے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی عمر18سال ہونے کا انتظار کرتی رہی ہوں جسکے بعد میں اب اپنے خاوند کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اگرکوئی مجھ سے نکاح نامہ دیکھنا چاہتا ہے تووہ عدالت کے ریکارڈ میں جاکر دیکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاوند غائب ہو چکا ہے اور مجھے اب قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘میرا خاوند آصف علی زرداری کا دیرینہ دوست ہے‘مجھے تحفظ چا ہیے میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچے کی تصویر میڈیا پر نہ آنے دیں اس کی پڑھائی کا مسئلہ ہے میری میڈیا مالکان سے گزارش ہے میری مدد کر یں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…