جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

طویل عرصے بعدہتھوڑا گروپ پھرمتحرک ،اہم شہر میں لرزہ خیز وارداتیں

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(آئی این پی ) کراچی میں چھرا مار گروپ کے بعد خانیوال میں ہتھوڑا گروپ متحرک ہو گیا، تین دن میں گروپ نے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا، دکاندار عبدالرشید زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، پولیس ہتھوڑا گروپ کے آگے بے بس ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چھرا مار گروپ کے بعد خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں ہتھوڑا گروپ متحرک ہو گیا۔ تین دن کے اندر ہتھوڑا گروپ نے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والا دکاندار عبدالرشید

زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ خانیوال پولیس ہتھوڑا گروپ کے آگے بے بس ہے۔شہریوں نے خوف کے مارے رات کو گھر سے نکلنا چھوڑ دیا۔ جہانیاں کے مشہور پراپرٹی ڈیلر عبدالرحمن کے والد نذیر احمد کو سر پر ہتھوڑے کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ نظام آباد ٹان میں کشمیر کاٹن فیکٹری کے نزدیک گھر کے باہر سوئے ہوئے عبدالرشید کو نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایچ او جہانیاں حق نواز نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پتہ نہیں یہ گروپ کہاں سے آگیا ہے اور ایسی وارداتیں کیوں کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…