ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی پنجا ب کی اہم ترین سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت،عمران خا ن نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں بھرپورسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے جنوبی پنجاب میں 2نومبر سے 3دسمبرتک 6جلسوں کی منظوری دے دی۔جلسوں میں عمران خان ،شاہ محمودقریشی ،جہانگیرترین سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شریک ہوگی جبکہ اس موقع پرجنوبی پنجاب کی بعض سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں بھی شمولیت متوقع ہے۔تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق چئیرمین

تحریک انصاف عمران خان 2نومبرکو احمدپورشرقیہ(بہاولپور)میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ 3نومبرکو کوٹ ادو(مظفرگڑھ)،4نومبر کو خانیوال،11نومبرکو تونسہ شریف،2دسمبرکو لیہ اور 3دسمبر کو بہاولنگرمیں جلسہ سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی قیادت نے عمران خان کے جلسوں کی تیاریوں وانتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب میں منعقدہ جلسوں میں بعض سیاسی شخصیات بھی باقاعدہ طور پرتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…