اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تعلیم کے شعبہ میں ریفارمز متعارف کروانا اور اساتذہ اور طالب علموں کو سہولیات فراہم کرنا ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے جیسا کہ ورلڈ بینک کے حالیہ سروے کے مطابق دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کے 93 فیصد سکول بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہیں آپکی حکومت تعلیم کے شعبہ
میں ہمیشہ کارہائے نمایاں کرتی رہی ہے اسی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی سندھ میں شہباز شریف کے تعلیم دوست ویژن پر عمل پیرا ہونے کے خواہاں ہیں اور اپنی تعلیمی پالیسیوں کو شہباز شریف حکومت کی طرز پر منتقل کرنے کیلئے اُن کا کا از سر نو جائزہ لینے میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں