اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کا ممتاز قادری کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ، ممتاز قادری کو پیغمبر اسلام ﷺ سے محبت اور عقیدت کی سزا دی گئی، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تمام سیاستدانوں میں سے واحد بہادر آدمی ہوں جس نے ممتاز قادری کے جنازے میں شرکت کی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی،مت نے مغرب کے دباؤ میں آکر ممتاز قادری کو پھانسی کی
سزا سنائی جبکہ حکومت اس بات سے باخبر تھی کہ ممتاز قادری پیغمبر اسلام ﷺ کا جانثار تھا، آئین میں ختم نبوتﷺ پر ہونے والی ترامیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بھی یہ شرمناک کام کیا ہے انہوں نے پاکستان کے دو کروڑ عوام کے جذبات کی توہین کی ہے۔سراج الحق نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جماعت اسلامی ممتاز قادری کے بیٹے کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔