پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے ٗ فواد چوہدری

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان پر لندن فلیٹس پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے ٗسب سے زیادہ اہم نوازشریف ہیں

کیونکہ اصل میں ملزم وہی ہیں، عدالت میں ثابت ہوا اور فرد جرم عائد ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ اقامے پر نکالا لیکن یہ نہیں بتاتے کہ اقامہ کس کا تھا ٗاقامہ کیپٹل ایف زیڈ ای کا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیم ٹین نہیں کھلا ٗجب والیم ٹین کھلے گا تو ہمیں نہیں پتا کہ شریف خاندان نے کون کون سے ممالک میں کاروبار کیا؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں دیگر 400 لوگوں کے بھی نام ہیں، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور نیب بتائیں کیا ان کیلئے بھی ایک تحریک چلانی پڑے گی، کیا پاکستان ایک بنانا ری پبلک ہے جہاں ہر کام کے لیے شہر بند یا احتجاج کرنا پڑے، کیوں ادارے اپنا کام کرنے کو تیار نہیں اور باقی لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ نیب میں جو کیسز زیر التوا ہیں ان پر کارروائی بہت سست ہے لہٰذا احتساب کے عمل کے

لیے ضروری ہے کہ ان مقدمات پر کارروائی تیز کی جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلوں اور ججوں کو جس طرح متنازعہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے وہ ناقابل قابول ہے۔عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات پر بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کا مقدمہ بھی اختتام پر ہے، دونوں کے مقدمات کو نوازشریف کے مقدمات سے ملانا بھی گناہ ہے، ان کا نوازشریف کے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں، یہ مقدمات اپنے میرٹ پر اگلے ہفتے تک ختم ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…