پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

سیاست دان 1کروڑ سے 99کروڑ کیسے بناتے ہیں پاکستان کی تاریخ کا ایسا سکینڈل جو آپ کے ہوش اڑا کر رکھ دے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاستدان ، بیوروکریٹ اور بزنس ٹائیکون بلیک منی وائٹ کیسے کرتےتھے اور 1کروڑ سے 99کروڑ کیسے بناتے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی اسد کھرل کے ہوشربا انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اسد کھرل نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے سیاستدان،

بیوروکریٹ اور بڑے بڑے بزنس ٹائیکون نے اربوں روپے کا ایک لوپول بنایا ہوا تھا وہ سبوتاژ ہو گیا ہے۔ یہ لوگ بیرون ملک کیسینو (جوا خانہ)میں ایک ارب روپے لے جاکر جمع کرواتے تھے جبکہ اس میں سے ایک کروڑ روپے کا جوا کھیلتے تھے اور 99کروڑ روپیہ وننگ منی(جیتی ہوئی رقم)کے نام سے ان کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دیا جاتا تھا اور اس کے اوپر ٹیکس نہیں ہوتا تھا اور کوئی ملک ان سے اس رقم کے بارے میں نہیں پوچھتا تھا، انہوں نے یہ ایک واردات بنائی ہوئی تھی، اب کیسینو(جوا خانہ)کے اوپر ایک نیا قانون آگیا ہے، اب اگر کوئی کیسینو (جوا خانہ)میں رقم لے کر جاتا ہے تو اس سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ رقم آپ نے کہاں سے کمائی، جس کا پورا پروف دینا پڑتا ہے اب، لہٰذا اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی شکنجہ کسا جا رہا ہے کیونکہ ان کی پراپرٹی لندن کے اندر بہت زیادہ ہیں، یہاں صرف پارک لین فلیٹ کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے مگروہاں اربوں روپے کی پراپرٹی ہیں شریف خاندان کی۔ اس قانون کے تحت وہ شاید پاکستان میں تو شاید بچ جائیں مگر وہاں سے ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ اسد کھرل نے اس حوالے سے کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…