بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے‘ جو فیصلہ آیا قبول ہوگا،ایاز صادق

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے‘ جو فیصلہ آیا قبول ہوگا‘ پاکستان کے دشمن اداروںکو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں‘ عدلیہ اور فوج کو کسی نے گالیاں نہیں دیں‘ پاکستان میں ابھی جمہوریت مستحکم نہیں ہوئی‘ 2018 میں فیصلہ ہوگا کس نے درست کام کیا اور کس نے نہیں۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کو ہی اپنے نمائندے منتخب کرنے دیں۔ پاکستان میں جمہوریت ابھی تک مستحکم نہیں ہوئی۔ نواز شریف کے وکلاء عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ ان کی اہلیہ کی طبعیت ناساز ہے اور جیسے ہی ان کی طبعیت بہتر ہوگی نواز شریف واپس آجائیں گے۔

عدلیہ کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ عدلیہ اور فوج کو کسی نے گالیاں نہیں دیں۔ پاکستان کے دشمن اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں آپس کے اختلافات سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے فیصلہ جو ہوگا منظور کریں گے۔ 2018 میں فیصلہ ہوگا کہ کس نے کام درست کیا اور کس نے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…