پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

جمائمہ جیسا کوئی نہیں لیکن!! ریحام کی بات ہی چھوڑ دیں، عمران خان کا دلچسپ انکشاف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میری سابقہ اہلیہ جمائما خان نے میرے لئے جو کچھ کیا ہے اس کی مجھے جمائما سے بالکل توقع نہیں تھی۔ جمائما خان نے منی ٹریل سنھبال کر رکھی تھی تاہم انہوں نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار منی ٹریل دے کر سب کو حیران کیا ہے۔ ریحام خان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عمران

خان کا کہنا تھا کہ’’اس کی تو بات ہی نہ کریں‘‘۔دوسری جانب عمران خان نے انکشاف کیاکہ اُن کی جمائمہ خان سے علیحدگی میں بھی مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے ، مسلم لیگ ن نے جمائما خان پر ایک کیس کردیاتھا جس کی وجہ سے وہ 9مہینے پاکستان سے باہر رہی جبکہ اُس وقت دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع تھی ، ایک طرف کیس کردیا تو دوسری طرف یہودی لابی کا ٹیگ بھی لگادیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے بتایاکہ کچھ انٹیک ٹائلز ان کے گھر کے باہر لگی ہیں ، جمائمہ خان نے یہاں سے ٹائلیں خریدیں اور برطانیہ میں اپنے بھائی کو تحفہ بھی بھیج دیا جو وہاں مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں کے ہاتھ لگ گئیں ، میں پہلے بھی کرپشن پر شورمچاتاتھا اور مخالف تھا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے چہیتوں نے جمائمہ پر انٹیک سمگلر کا مقدمہ بنادیا، انٹیک سمگلنگ کے الزام میں پکڑے گئے شخص کی ضمانت ہی نہیں ہوتی ، جمائمہ 9مہینے پاکستان سے باہر رہی خیر ہم نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا کہ جو اس کی مرضی ، وہ ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ ایک تو میری شادی کو تباہ کرنے والوں میں ن لیگیوں کا بہت بڑا رول تھا،23,24سالہ لڑکی پر کیس بنادیا، اس وقت ہم دوسرے بیٹے کی پیدائش کی توقع کررہے تھے ، وہ یہاں آئی اور مسلمان ہوئی لیکن حالات دیکھ کر ڈر کے مارے انگلینڈ جانے پر مجبور ہوگئی ، وہ سمجھی کہ اس کیلئے جیل منتظر ہے ۔ دوسرا یہ کہ اس پر یہودی لابی

کا لیبل لگادیاگیا، ساری انتخابی مہم ہی اسی پر کردی اور چھانگامانگا میں سیاستدانوں کی زمینوں کی قیمتیں لگیں ، میڈیا اور صحافیوں کو پیسہ کھلایاگیا، جنرل جنجوعہ کے گھر بی ایم ڈبلیو کھڑی کردی گئی یعنی پاکستان کی سیاست کو پیسے لگا کر تباہ کردیاگیا۔جمائمابے چاری کو ایک طرف پاکستان میں یہودی لابی اور سمگلنگ جیسے الزامات کا سامناتھا تو دوسری طرف انگلش میڈیا مسلمان ہونے پر اسے برا بھلا کہہ رہاتھا، وہ پیارمیں

اپنامذہب تبدیل کرنے اور ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی ۔عمران خان نے کہاکہ شریف برادران بڑے شریف بنتے ہیں ، دونوں معصوم چہرے بنا لیتے ہیں، چادر اور چار دیواری، یہ اور وہ ، وہ کوئی عورت کو کچھ ہوجاتا ہے تو پہنچ جاتے ہیں اور تصویریں اتنی اتنی بڑی، اپنے اشتہار لگا دیتے ہیں لیکن جو یہ ذلیل حرکتیں کرتے ہیں،اس کی مثال نہیں ملتی، کسی نے کبھی ایسی انتقامی کارروائی نہیں کی ۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…