اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ہندوستانی وزیر داخلہ کے ساتھ زندگی کا شرمناک ترین واقعہ 8پولیس اہلکاروں نے کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سکیورٹی فورسز کے بعد اب پولیس سے بھی مودی سرکار کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگ گئی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی وزیر داخلہ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا جب جودھ پور کے دورے پر پہنچے انڈین وزیر داخلہ کو پولیس اہلکاروں نے ’’گارڈ آف آنر ‘‘ دینے سے ہی انکار کر دیا اور250سے زائد پولیس اہلکار چھٹی پر چلے گئے

جبکہ جے پور میں احتجاجا کئی پولیس اہلکاروں نے اپنے سروں کو ہی منڈوا لیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستان میں فوج ،پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار مودی سرکار سے سخت خفا نظر آتے ہیں ،ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں مودی حکومت سے نفرت اور غصے کا اظہار کرتے نظر آتا ہے۔جودھ پور کے پولیس اہلکاروں نے اپنی نفرت اور غصے کا اظہار وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ جودھ پور کے موقع پر نکال دیا ،گذشتہ روز راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورے پر جودھ پور پہنچے تو پولیس لائن میں ’’گارڈ آف آنر ‘‘دینے والی 8پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے ہندوستانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر دینے سے ہی انکار کر دیا اور عین موقع پر اجتماعی طور پر چھٹی کر کے اپنے گھروں کو چل دیئے ، اس موقع پر پولیس لائن میں موجود دیگر 250پولیس اہلکاروں نے بھی چھٹی کی درخواست دی اور منظوری کے بغیر ہی ایک دن کے لئے اپنے گھروں کو چل دیئے ،جس پر پولیس کمشنر نے ہنگامی طور پر وہاں موجود عام پولیس اہلکاروں کو راجناتھ سنگھ کو گارڈ آف آنر دینے کے لئے بلایا۔،قابل ذکر بات یہ ہے کہ راجناتھ سنگھ کے دورے کے عین وقت پر ’’کھسکنے ‘‘ والے پولیس اہلکاروں نے ایک روز قبل اجتماعی چھٹی کی درخواست دی تھی تاہم افسران نے گارڈ آف آنر کی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں

کو راجناتھ سنگھ کے دورے کی وجہ سے ان کی درخواست منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم بھارتی وزیر داخلہ جب جودھ پور پولیس لائن پہنچے تو نہ صرف گارڈ آف آنر دینے والی ٹیم کے آٹھوں پولیس اہلکاراچانک چھٹی پر چلے گئے بلکہ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی غیر حاضر رہی جس کی وجہ سے راجناتھ سنگھ کو سخت سبکی کا سامنا کر نا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ جودھ پورپولیس اہلکاروں میں وٹس ایپ گروپوں کے ذریعے یہ افواہ بڑی تیزی کے ساتھ پھیلی ہوئی ہے کہ ان کی موجودہ تنخواہ24ہزار جو پہلے ہی بہت کم ہے اس میں سے بھی ریاستی وزیر داخلہ نے 5ہزار کی کٹوتی کا حکم دے دیا ہے جس پر پولیس اہلکاروں میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ،آگے دیوالی کا تہوار آ رہا ہے ایسے موقع پر

اس طرح کی افواہیں یقیناًمنفی اثرات سامنے لاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…