ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بلیو وہیل کے بعد ایک اورخطرناک گیم، پاکستانی نوجوانوں کے گروپ کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی کی اطلاعات پر بڑی کارروائی،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں نوجوانوں کے چار رکنی گروپ کی جانب سے بلیو وہیل گیم کی طرز پر سنیپ چیٹ کے ذریعے خطرناک سر گرمیوں کا انکشاف ہوا ہے ،ایف آئی اے نے امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی اطلاع پر فوری تحقیقات کا عمل شروع کرتے ہوئے گروپ کے ایڈمن کا سراغ لگا لیا ،نوجوان اغواء اور زخمی کرنے کا ٹاسک مکمل کر چکے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے

پاکستانی نوجوانوں کی بلیو وہیل گیم کی طرز پر سنیپ چیٹ کی کمیونیکیشن کوانٹرسپٹ کرتے ہوئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا تھا ۔ اس اطلاع پر ایف آئی اے نے فوری تحقیقات شروع کرتے ہوئے محکمے کے آئی ٹی ماہرین کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کے گروپ کا سراغ لگا لیا بلکہ گروپ کے ایڈمن جوہر ٹاؤن کے رہائشی نوجوان سلمان تک بھی پہنچ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے نوجوان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا ہے جس سے گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گروپ ایڈمن کی جانب سے سنیپ چیٹ کے ذریعے بلیو وہیل گیم کی طرز پر ٹاسک دیا جاتا تھا اور اسی تناظر میں زخمی کرنے اور اغواء کے ٹاسک مکمل کئے جا چکے ہیں جس کی ایک ویڈیو بھی ایف آئی اے نے حاصل کر لی ہے ۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان کو منہ پر کپڑا باندھ کر اس کے ہاتھ پاؤں جکڑ کر گاڑی کی ڈگی میں پڑے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔بتایاگیا ہے کہ سلمان نویں جماعت کا طالبعلم ہے جس سے یہ سر گرمیاں شروع اور گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ سلمان کے مطابق اس نے یہ کام معمول کے مطابق ’’فن ‘‘کے طور پر کیا ہے ۔گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کی دانیال ، حماد بیگ اور حسن علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے پر نوجوانوں کی کونسلنگ کرائے جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…