جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑھتے دھماکے،وفاقی حکومت نے بالآخروہ قدم اٹھا ہی لیا جس کا عوام کب سے مطالبہ کر رہے تھے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے صوبوں کو ان کی حدود میں کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے اور ان کے دفاتر، ہتھیاروں اور اثاثوں کو قبضے میں لے کر نگرانی میں رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد کے چیف کمشنر کو کی گئی ہدایات میں ان تنظیموں کی مالی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے سینیٹ میں دیئے گئے موقف کے بعد سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئے نام سے کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں اور ان پر نظر رکھیں۔غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق ملک میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 64 ہے جبکہ 4 کو نگرانی میں رکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ دیگر دو تنظیموں، جن میں الاختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ شامل ہیں، کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کو مذکورہ ہدایات پر فوری عمل درآمد کرانے کے لیے بھی کہا ،صوبائی حکومتوں کو کالعدم تنظیموں کی تحریروں، پوسٹرز، بینرز اور تمام شائع شدہ مواد کو ضبط کرنے کی ہدایت بھی

کی گئی،صوبائی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد، رکن اور رہنما کو بینک یا کسی مالی ادارے کی جانب سے قرض یا مالی سہولت اور کریڈٹ کارڈ جاری نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے راولپنڈی کے سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد

عباسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کا مواد شائع یا پریس کانفرنس کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب ایک تنظیم پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو ان کی سرگرمیاں غیر قانونی قرار دے دی جاتی ہیں، اور اگر کوئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا

تو نا صرف پولیس بلکہ سی ٹی ڈی بھی ان کے خلاف اے ٹی اے کی تحت کارروائی عمل میں لاسکتی ہے۔سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس پہلے ہی متعدد کالعدم مذہبی تنظیموں کے ارکان کی نگرانی کررہی تھی۔واضح رہے کہ قانون کے تحت کالعدم تنظیم کی حمایت میں پریس کانفرنس یا عوامی اجتماعات،

اعلامیے اور تحریروں پر پابندی عائد ہے۔اس کے علاوہ صوبوں کو یہ ہدایات بھی کی گئی ہیں کہ وہ ان تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد، رکن اور رہنما کو بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ جاری نہ کریں۔اس کے ساتھ ہی اگر کالعدم تنظیم کے کسی رکن کو ہتھیار رکھنے کا لائسنس جاری کیا گیا

تھا تو اسے منسوخ تصور کیا جائے گا جبکہ مذکورہ ہتھیار فوری طور پر مقامی تھانے میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔حکومت کا کہنا تھا کہ اگر وہ مذکورہ احکامات پر عمل درآمد میں ناکام ہوئے تو انہیں پاکستان آرمز آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا

جائے۔یاد رہے کہ وفاق کی جانب سے حال ہی میں دی جانے والی ہدایات انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے1997)کے تحت جاری کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…