پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

لیگی دھڑے پھر اکٹھے،اعجاز الحق نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے، کسی بھی طرح کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہٰذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد ہو کر پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ڈومور کا مطالبہ کرنے والا امریکہ اب پاک فوج کی قربانیوں اور صلاحیتوں کا معترف بن گیا،

مسلح افواج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پاک افواج کے خلاف بیان بازی ملک دشمن قوتوں کی تقویت کا باعث بنتی ہے، مسلم لیگ(ضیاء)کے سربراہ محمد اعجاز الحق فرانس کے سیاسی دورہ فیملی کے ہمراہ ان دنوں پیرس آئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ ہونے والے غیر رسمی گفتگو میں محمد اعجاز الحق نے کہا کہ تقریباً25سال بعدفرانس آئے ہیں،برطانیہ، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں سرکاری اور نجی طور پر متعدد مرتبہ جانا ہوا لیکن فرانس نہیں آ سکا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے، فرانس، یورپ کا بانی ملک ہونے کے ساتھ دفاعی اور معاشی اعتبار سے بھی ایک اہم ملک ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، فرانس میں تقریباً70لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جبکہ فرانس کا بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کے حوالے سے کردار انتہائی مثبت رہا ہے، پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر محمد اعجاز الحق نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خارجہ اور داخلہ دونوں محاذوں پر اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے، پڑوسی ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اس موقع پر انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، تمام سیاسی اکابرین کو متحد ہو کر ملک کی مضبوطی اور ترقی کی فکر کرنا ہو گی، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور محاذ آرائی کو چھوڑ کر یکجان ہونے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد اعجاز الحق نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت سے تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین سے رابطے کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ کم از کم لیگی دھڑے ہی اکٹھے ہو جائیں، پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت فرانس میں بطور سیاح آئے ہوئے ہیں اور قوم کے اتحاد و اتفاق کے حوالے سے ہی بات کرنا مناسب ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں محمد اعجاز الحق نے کہا کہ مسلح افواج کے ایک سپاہی سے لے کر جنرل تک دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے

اسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی بلکہ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہزاروں کی تعداد میں جوانوں نے اپنی قربانیاں دے کر ملک کا امن قائم کیا،مسلح افواج کے خلاف کسی بھی قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان کسی کو بھی نہیں دینا چاہیے۔ محمد اعجاز الحق نے کہا کہ کل تک’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ بھی پاک فوج کی قربانیوں اور صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں،

ہمارے اہم عہدوں پر فائز افراد ہوں یا عام ہمیں اپنے دفاع کو مضبوط بنانے اور دفاعی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی پوری قوم معترف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو متحد ہو کر پاکستان کے روشن تشخص کو اجاگر کرنا چاہیے، فرانس کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…