اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بار بار تاکید کرنے کے باوجود حکومتی وزراء نے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی روش نہ بدلی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشاورت کرتے ہوئے خاموش رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔معتبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اس پر چوہدری نثار علی خان نے
لاہور میں جاکران سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر)صفدراور احسن اقبال کے بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا جس پر چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ہماری یہ خواہش رہی ہے کہ قومی اداروں کا احترام جب تک ہم سیاسی رہنما نہیں کریں گے تو پھر عوام سے کیا شکوہ ہو سکتا ہے اب محسوس ہونے لگا ہے کہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے آپس میں فیصلہ کیا کہ ہم نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے مزیداس پر کسی سے بات نہیں کرینگے۔