اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

چار بہنیں قتل ہوگئیں، پولیس کو رشوت دینے کے لیےگردہ بھی بیچ دیا بوڑھی ماں کے ہمراہ متاثرہ شخص کی پولیس افسر کے دروازہ پر دہائیاں دیکھنے والوں کی روح کانپ اٹھی مگر پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)4بہنیں قتل ہو گئیں، قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے پولیس کو رشوت دینے کیلئے گردہ بھی بیچ دیا، پولیس ملزمان سے مل گئی، متاثرہ شخص ضعیف ماں کے ہمراہ ڈی پی او کے دروازے پر دہائیاں دیتا رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی ضعیف والدہ کے ہمراہ اپنی 4بہنوں کے قتل کے بعد انصاف کیلئے ڈی پی او وہاڑی کے آفس کے باہر دہائیاں دے رہا ہے۔ اس شخص نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کی چار بہنیں

قتل ہوگئیں لیکن 3 مہینے گزر گئے ایس ایچ او نے ملزمان کو پکڑنے کیلئے ایک بھی چھاپہ نہیں مارا۔اس شخص نے بتایا کہ اس نے پولیس کو رشوت دینے کیلئے اپنا ایک گردہ بھی بیچ دیا ہے لیکن پولیس نے ملزم پارٹی سے بھاری رشوت لے لی اور کارروائی سے گریزاں ہے۔ ’ ہم نے ایس ایچ او بالی گجر کو ریکارڈنگز بھی سنادیں لیکن وہ قاتلوں کو پکڑنے کیلئے کچھ بھی نہیں کرتا‘۔ مذکورہ شخص نے مزید بتایا کہ اس نے ڈی پی او وہاڑی کو 20 درخواستیں لکھی ہیں مگر ان کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…