بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نہیں مانتا، نہیں مانتا، نہیں مانتا، ظفراللہ جمالی کا نواز شریف کو چیلنج، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے کہا کہ نواز شریف جتنا بھی بول لیں عوام فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، تفصیلات کے مطابق میر ظفراللہ جمالی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے سوال کہ اس وقت دو ادارے پاکستان کی بقا کے ضامن ہیں فوج اور عدالت، نواز شریف اس وقت ان دونوں اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بین الاقوامی طاقتیں بھی یہی چاہتی ہیں کہ یہ دونوں ادارے کمزور ہوں تو میاں نواز شریف کس کی مدد کر رہے ہیں ،

اس کے جواب میں میر ظفراللہ جمالی نے کہاکہ پاکستان کے عوام عدالت اور فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہم کسی اور کی بات نہیں مانیں گے، نہیں مانیں گے، نہیں مانیں گے اور مجھے یقین ہے کہ عوام عدالت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہو گی، 65 کی جنگ میں عوام فوج کے ساتھ تھی اس لیے ہم جنگ جیت گئے اور 71 کی جنگ ہم اس لیے ہارے کہ عوام فوج کے ساتھ نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر، گورنر، وزیراعلیٰ کوئی بھی اگر ان اداروں کے خلاف کام کر رہا ہو تو میں ان سے کہوں گا کہ پاکستان کے لیے برائی شروع ہونے سے پہلے ہی برائی کو ختم کر دو ۔گفتگو کے دوران میزبان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے، جس کے جواب میں میر ظفراللہ نے کہا کہ عوام نے یہ کہا تھا کہ ختم نبوت پر کیس چلاؤ، یہ عوام نے کہا تھا ان کو کس نے کہا تھا یہ لوگ سارے الٹے سیدھے کام کر رہے ہیں، یہ لوگ ناجائز کام کر رہے ہیں، رشوت بھی ہے، کمیشن بھی ہے، کک بیکس بھی ہیں اور پھر ناراضگی بھی ہے، دہشت گردی بھی ہے، اپنے ایم این ایز کی لسٹ بنا رہے ہیں کہ دہشت گرد ہیں، میر ظفراللہ جمالی نے کہاکہ باقی پارلیمنٹیرین کیوں سو رہے ہیں، میں نے تو ان سے گزارش کی تھی کہ آؤ سامنے ، اس اسمبلی کی ضرورت نہیں ہے، سینٹ میں کوئی بل پاس کرانے کے لیے دو تہائی کی اکثریت چاہیے ہوتی ہے یہ لوگ صرف ایک ووٹ سے جیتے ہیں، انہوں نے مذاق بنا رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…