جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اہم ترین ادارہ فوج کے حوالے،آئی ایس آئی کو اہم ذمہ داریاں دینے کی تیاریاں‎

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) انٹر سروسز انٹیلی جنس کا 14رکنی وفد جلد پاکستان سٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان کو ادارے کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کے علاوہ فولاد سازی کے سب سے بڑے ادارے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ سٹیل انڈسٹری کے ذرائع حساس ادارے کے دورے کو پاکستان سٹیل کی بھرپور بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

ایک قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ پاکستان سٹیل کے معاملات فوج کے ماتحت کسی ادارے کو سونپ دیے جائیں۔ اس حوالے سے فوجی فاؤنڈیشن اور ایف ڈبلیو او کا نام لیا جا رہا ہے۔ میڈیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی کا وفد جلد پاکستان سٹیل پہنچے گا جہاں اس کا خیر مقدم قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر اور ادارے کے دیگر سینئر افسران کریں گے۔ قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر، قائم مقام چیف فنانشل افسر، کارپوریٹ سیکریٹری اورانچارج پی پی اینڈ سی وفد کو آپریشنز بلڈنگ کے کانفرنس ہال میں ادارے کے تکنیکی معاملات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو ادارے کی پیداواری استعداد، ملازمین کی تعداد، پلانٹ کی صورتحال اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔ منیجر سیکیورٹی وفد کو سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے۔ وفد کیلئے پلانٹ کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ظہرانے کے بعد وفد ادارے سے رخصت ہو جائے گا۔ پاکستان سٹیل میں جون 2015 سے پیداواری عمل مکمل طور پر بند ہے۔ ادارے کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے ادارہ اربوں روپے کے قرضوں تلے دبا ہوا ہے۔ اس وقت ادارے کا کوئی سربراہ نہیں۔ تمام معاملات ایڈ ہاک بنیاد پر چلائے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…