اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد نے گولڑہ شریف مزار پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعا کی ، پیر سیال شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے داماد احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنے پیر سیال شریف کے ہمراہ گولڑہ شریف پہنچے اور مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔کیپٹن صفدر نے مزار پر حاضری کے دوران
پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعا کی ، بعد ازاں وہ گولڑہ شریف سے سمدھی میاں منیر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں پر مریم نواز کی زیر صدارت(ن)لیگ کا مشاورتی اجلاس ، جس میں اسحاق ڈار، طلال چوہدری، مائزہ حمید، عابد شیر علی، دانیال عزیز سمیت طاہرہ اورنگزیب، مصدق ملک، پرویز رشید، آصف کرمانی موجو تھے ۔اس میں شرکت کی ،مشاورتی اجلاس میں احتساب عدالت کی کارروائی پر مشاورت کی گئی جبکہ احاطہ عدالت میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔