لیگی کارکنوں نے ایسا کام کر دیا کہ احتساب عدالت بھی مجبور ہو گئی ۔۔مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر ہنسی خوشی گھر روانہ

13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکی احتساب عدالت میں پیشی، وکلا اور لیگی کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی، عدالتی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم، سماعت 19اکتوبر تک ملتوی،اگلی سماعت پر نواز شریف ، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ،

ان کے بچوں اور داماد کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر سے احتساب عدالت پہنچے ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور احتساب عدالت کے اندر اور باہر 1100 کے قریب ایف سی اور پولیس کے جوان تعینات کیے گئےتھے جبکہ عدالت کے اردگرد خاردارتار بھی لگائی گئی تھی ۔ مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان اور وکلا کے درمیان ہنگامہ آرائی اور دھکم پیل ہوئی جس پر وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو لاٹھی چارج کرنا پڑ گیا جسے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ سماعت شروع ہونے پر وکلا نے کمراہ عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے پولیس روئیے کی شکایت کی جس پر جج محمد بشیر نے وکلا سے شکایت کی تحریری درخواست طلب کی جس پر وکلا نے عدالت میں ہلڑ بازی شروع کر دی۔ وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے اور ان کے چیمبر میں جانے کے کچھ دیر بعد عدالت کے ریڈر نے سماعت 19اکتوبر کو ہونے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ آج احتساب عدالت کی جانب سےسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر)صفدر پرفرد جرم عائد کی جانی تھی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…