اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کو پٹڑی پر چڑھانے کیلئے قاتلوں اور نااہلوں کا صفایا ناگزیر ہے، طاہرالقادری کا حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو پٹڑی پر چڑھانے اور سیاسی،معاشی،نظریاتی دہشتگردی سے بچانے کیلئے جھوٹوں،قاتلوں اور نا اہلوں کا صفایا ناگزیر ہے، اس صفائی میں جتنی تا خیر ہو گی ملک کا اتنا نقصان ہو گا ۔وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علماء مشائخ،یوتھ،ویمن لیگ،ایم ایس ایم اور پارٹی کے سنیئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے منظور کی جانیوالی قرارداد پر کہا کہ’’ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چُگ گئیں کھیت‘‘ ۔بھاری اکثریت سے قرارداد کی منظور ی کے باوجود نا اہل کو سربراہ بنائے جانیوالی شق برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شق کے خاتمے کے دو ہی طریقے ہیں کہ جس طریقے سے ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کو حکومت نے واپس لینے کا اعلان کیا ،اسی طرح شق 203 کو واپس لینے کا اعلان کر دے جس کا کوئی امکان نہیں ہے ،دوسرا طریقہ سپریم کورٹ اسے کالعدم قرار دے دے۔انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کے عمل پر اراکین کی طرف سے اجتماعی گناہ کا اعتراف کافی نہیں، حلف نامہ بدلنے والے کرداروں ،ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔یہ حادثہ نہیں سانحہ ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے فیصل ٹاؤن تھانہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر کہا کہ اشرافیہ کے عہد اقتدار میں ریکارڈ جلتے نہیں جلائے جاتے ہیں،آگ لگتی نہیں لگائی جاتی ہے۔دیکھتے ہیں نیب کے اس ریکارڈ روم میں آتشزدگی کا واقعہ کب پیش آتا ہے جہاں والیم 1سے لے کر والیم 10 رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…