ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وجہ بھی بتا دی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ا گر نااہل ہوا تو پارٹی کی سربراہی اور سیاست چھوڑ دوں گا حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے ، الیکشن کمیشن نے دھاندلی پر ایکشن نہیں لیا ،نوازشریف اور اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،وزراء4 کے ناموں پر آئی بی کی رپورٹ بالکل ٹھیک ہے ،آصف زرداری کی 19شوگر ملز ہیں ،حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے ،سٹیل مل پچھلے دوسال سے بند ہے ، لوگوں کو تنخواہ نہیں مل رہی،

شہباز شریف نے پولیس میں تبدیلی لانے کی بجائے ان کی وردی تبدیل کردی،، عدالیہ کے خلاف بولنے والوں پر توہین عدالت نہیں لگی،نوازشریف اور ان کے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہاہے ،یہ نیب پر دباؤڈال رہے ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے منی لانڈرنگ کی نہ اثاثے چھپائے ، یہ مجھے الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ سے نااہل کرانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کے وارنٹ جاری کرنے کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، مجھے کس الزام پر نااہل کریں گے ، ، نااہل ہوا بھی تو کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا ،یہ مجھے الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ سے نااہل کرانا چاہتے ہیں ، اگر نااہل ہوا تو پارٹی کی سربراہی اور سیاست چھوڑ دوں گا حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے ، الیکشن کمیشن نے دھاندلی پر ایکشن نہیں لیا ،نوازشریف اور اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،خواجہ آصف نے وزیرخارجہ بننے کی کوئی صلاحیت نہیں ، ڈان لیکس پر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا ،وزراء4 کے ناموں پر آئی بی کی رپورٹ بالکل ٹھیک ہے ،شہباز شریف نے پولیس میں تبدیلی لانے کی بجائے ان کی وردی تبدیل کردی،سٹیل مل پچھلے دوسال سے بند ہے ، لوگوں کو تنخواہ نہیں مل رہی، جس سے قرضہ لیا جاتا ہے ہمیں اس کی بات ماننی پڑتی ہے ،غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،یہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن کی بات کر رہے ہیں یہ قیامت کی نشانی ہے ،

آصف زرداری کی 19شوگر ملز ہیں ،غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا کر پیسے اکٹھے کئے جا رہے ہیں ،نوازشریف اور اسحاق ڈار نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ عمران خان بھی انہی کی طرح کرپٹ ہے ،2013کے انتخابات میں بے انتہا دھاندلی ہوئی ،نوازشریف نے 300ارب روپے کا حساب دینا ہے ، ماضی میں مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ ہماری کوئی پراپرٹی نہیں ہے ،

نوازشریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی شہری نہیں۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے 50ارب روپے کی کرپشن کی ہے ،الیکشن کمیشن نے کبھی کسی کے اریسٹ وارنٹ جاری نہیں کئے ، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ میں معافی کس چیز کی مانگوں ، الیکشن کمیشن کا کام ہے صاف شفاف الیکشن کرانا ، عدالیہ کے خلاف بولنے والوں پر توہین عدالت نہیں لگی۔عمران خان نے کہا کہ آج کا پاکستان بدلا ہوا پاکستان ہے ،نوازشریف اور ان کے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہاہے ،یہ نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، آصف زرداری اور فریال تالپور نے مجھ پر ہرجانے کا دعویٰ کیا یہ قیامت کی نشانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…