پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پاکستان پر حملے کیلئے امریکہ نے افغانستان میں داعش کی فوج تیار کرنا شروع کر دی، ہزاروں جنگجو پہنچ گئے ،امریکی اڈے میں کیا گھنائونا کھیل شروع ہو چکا ہے؟جاوید چوہدری کے دھماکہ خیز انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے اپنے کالم ’زیرو پوائنٹ‘میں خوفناک داستان کے عنوان سے انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان اس وقت حقیقتاً خطرات کا شکار ہے‘ امریکا افغانستان میں داعش کو جمع کر رہا ہے‘ داعش کےلئے افغانستان کے بارڈر کھل چکے ہیں‘ یہ لوگ عراق‘ ترکی اور شام سے دھڑا دھڑ افغانستان پہنچ رہے ہیں‘

داعش کے جوانوں کو پانچ سو ڈالر ماہانہ تنخواہ بھی دی جارہی ہے‘ ہتھیار بھی‘ پناہ بھی‘ خوراک بھی‘ کپڑے بھی اور ٹریننگ بھی‘ افغانستان میں داعش کا باقاعدہ ریڈیو سٹیشن موجود ہے‘یہ سٹیشن جلال آباد میں امریکا کے فوجی اڈے کے اندر قائم ہے اور اس کی نشریات افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی سنی جاتی ہیں‘ داعش پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں سے نئے نوجوان بھی بھرتی کر رہی ہے‘ امریکا مستقبل میں ان سے دو کام لے گا‘ یہ ان لوگوں کو طالبان کے خلاف استعمال کرے گا‘ داعش طالبان کو مارے گی‘ یہ طالب علاقوں پر قبضہ کرے گی اور آخر میں امریکا ان سے یہ علاقے لے لے گا‘ دوسرا امریکا داعش کو پاکستان میں استعمال کرے گا‘یہ لوگ پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کرنے کی کوشش کریں گے‘ آپ کو یاد ہو گا صدر ٹرمپ نے اگست میں 3900 امریکی فوجی افغانستان بھجوانے کا اعلان کیا تھا‘ ان میں سے ایک دستہ داعش کی پرورش کےلئے افغانستان پہنچا‘ پاکستان کے باغی گروپ بھی افغانستان میں موجود ہیں‘ یہ گروپ را کے قبضے میں ہیں اور یہ بھی داعش میں شامل ہو رہے ہیں لہٰذا افغانستان میں پاکستان کے خلاف ایک خوفناک فوج تیار ہو رہی ہے‘ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں‘یہ حقانی نیٹ ورک کے نام‘ پتے

اور اکاؤنٹس کی تفصیل ساتھ لا ئیں گے‘ یہ ہمیں ”ڈیڈ لائین“بھی دیں گے‘ ہم نے اگر امریکا کی بات نہ مانی توپاکستان پر ہر قسم کا دباؤ ڈالا جائے گا‘ ہماری امداد بھی بند ہو گی‘ہم پر محدود سفارتی پابندیاں بھی لگیں گی اور داعش جیسی تنظیمیں بھی متحرک ہو جائیں گی‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف دونوں مستقبل کے ان خطرات سے واقف ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…